29 مارچ ، 2012
اسلام آباد … ایف بی آر میں گریڈ 20اور 21کے چار افسروں کے تبادلے کر دیئے گئے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا۔ ایف بی آر کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو گریڈ 21 کے محمد یونس خان جو چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد تھے انہیں ممبر ایف بی آر مقرر کردیا گیا ہے، تقرری کے منتظر ان لینڈ ریونیو گریڈ 20کے ہارون محمد خان ترین چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او اسلام آباد تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ ان لینڈ ریونیو گریڈ20 کی لبنیٰ فرخ مرزا کو کمشنر ان لینڈ ریونیو ایچ آر ایم ریجنل ٹیکس آفس کراچی لگایا گیا ہے جبکہ ان لینڈ ریونیو گریڈ 20 کے آغا ہدایت اللہ کو کمشنر ان لینڈ ریونیو زون ٹو ریجنل ٹیکس آفس مقرر کر دیا گیا۔