09 جنوری ، 2014
کراچی…وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے چوہدری اسلم کے اہل خانہ کے لیے2 کروڑروپے امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ شہیداہلکاروں کے اہل خانہ کو 20 ،20لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق شہید اہلکاروں کے اہل خانہ کو پلاٹ اور سرکاری ملازمت بھی دی جائے گی،جبکہ حکومت چوہدری اسلم کے اہل خانہ کی مکمل معاونت اور حفاظت کرے گی۔