10 جنوری ، 2014
پشاور … پشاور کے نواحی علاقہ سر بند میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ باقی حملہ اوار پسپا ہوگئے۔پشاور کے نواحی علاقہ سر بند میں دہشت گردوں نے منظور شہید چیک پوسٹ پر حملہ کیا، حملہ کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ، جبکہ باقی حملہ اوار پسپا ہوگئے۔ حملہ آور کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 20 سے 25 کے درمیان تھی۔