Geo News
Geo News

پاکستان
10 جنوری ، 2014

سندھ میں عید میلادالنبی پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بند

سندھ میں عید میلادالنبی پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بند

کراچی…حکومت سندھ نے عیدمیلادالنبی کے موقع پر صوبے میں ڈبل سواری ، اسلحے کی نمائش اوراسلحہ ساتھ لے کرچلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ جبکہ بارہ ربیع الاول کو موبائل فون سروس معطل کرنے کے لئے وفاقی وزارت داخلہ سے رابطہ کیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔اسلحہ ساتھ لے کر چلنے کے خصوصی اجازت نامے بھی 15 جنوری تک منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ یہ تما م پابندیاں جمعہ کی رات بارہ بجے سے 15 جنوری رات 12 بجے تک ہوں گی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے بارہ ربیع الاول کوموبائل فون سروس معطل کرنے کے لئے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا ہے ۔

مزید خبریں :