پاکستان
10 جنوری ، 2014

بم دھماکے میں شہید چوہدری اسلم گزری کے قبرستان میں سپردخاک

بم دھماکے میں شہید چوہدری اسلم گزری کے قبرستان میں سپردخاک

کراچی…سندھ پولیس کے شہید ایس پی چوہدری اسلم اور دو اہلکاروں کی،تدفین گزری قبرستان میں کردی گئی۔ انہیں گزشتہ روز عیسیٰ نگری لیاری ایکسپریس وے کے قریب ایک خود کش حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم اس دھماکے کے نتیجے میں جانبر نہ ہوئے اور دو ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔ شہید چوہدری اسلم کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کواٹرز حسن اسکوائر میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔ اسٹیشن کمانڈرکراچی بریگیڈیئرفرخ نے شہید چوہدری اسلم اوردیگر2شہداکی نمازجنازہ میں شرکت کی جبکہ اسٹیشن کمانڈرکراچی بریگیڈیئرفرخ نے آرمی چیف کی جانب سے پھول بھی پیش کیے۔ نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزرا شرجیل میمن، ڈی جی رینجرز، اعلیٰ پولیس افسران، ایم کیو ایم، تحریک انصاف، سنی تحریک کے رہنماوٴں اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید چوہدری اسلم کی تدفین ڈیفینس کے گزری قبرستان میں گئی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

مزید خبریں :