11 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرکے غیرملکی اسلحہ ایران اسمگل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم شوکت کو سائٹ کے علاقے میٹروول سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کا تعلق بلوچستان سے ہے اور وہ کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کیلئے بھی اسلحہ فراہم کرتا تھا۔ ملزم کے قبضے سے 23 رپیٹرر، دو 8 ایم ایم رائفل، 5 سیون ایم ایم رائفل، 19 ٹی ٹی پستول، دو ریوالور اور ہزاروں گولیاں اور ایک گاڑی برآمد ہوئی ہے۔