پاکستان
13 جنوری ، 2014

آپ بہادر خاتون ہیں، عاصمہ جہانگیر کو الطاف حسین کا خراج تحسین

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سپریم کورٹ بارکی سابق صدراورانسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کی سابق صدر محترمہ عاصمہ جہانگیرسے فون پر گفتگوکی اور موجودہ حالات کے بارے میں جراتمندانہ موٴقف اختیارکرنے پر انہیں بہادر اورBravo خاتون قراردیا۔ الطاف حسین نے عاصمہ جہانگیرسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات خصوصاً سابق صدرجنرل پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت غداری کے مقدمے کے حوالے سے آپ نے جواصولی اورجراتمندانہ موٴقف اختیار کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ آپ نے حق اورسچ بیان کرنے میں مردوں کوبھی پیچھے چھوڑدیاہے اورآپ کی جرات وہمت پر ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ محترمہ عاصمہ جہانگیرنے الطاف حسین کے خیالات پر ان کاشکریہ اداکیااورکہاکہ اس وقت سب کو سچ بولناچاہیے اورحقیقت پسندانہ سوچ وفکراختیارکرناچاہیے۔محترمہ عاصمہ جہانگیرنے پرویزمشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ کے حوالے سے الطا ف حسین کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کوحقیقت پسندانہ قراردیااورکہاکہ ہمیں یہ سمجھناچاہیے کہ انتقام کاطرزعمل اختیارکرکے ہم ملک کوکہاں لے جارہے ہیں۔ دریں اثناء الطاف حسین نے ریٹائرڈ جنرل احتشام ضمیرکے صاحبزادے علی احتشام کے انتقال پر جنرل احتشام ضمیراوران کے تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہار کیاہے ۔ اپنے بیان میں انھوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ علی احتشام کی مغفرت فرمائے، مرحوم کوجنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹرفاروق ستار، سینیٹربابرغوری اورعادل صدیقی نے جنرل احتشام ضمیرکوفون کرکے ان سے انکے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی اورمرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ علاوہ ازیں الطاف حسین نے ڈیفنس کلفٹن سیکٹر یونٹ 38-C کے کارکن قمر نور مسعودی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

مزید خبریں :