13 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 29 افراد کو گرفتار کرلیا۔ کیماڑی ڈویژن پولیس نے شیرشاہ ، مچھر کالونی ، سلطان آباد اور مواچھ گوٹھ میں چھاپے مارے۔ ایس پی کیماڑی کے مطابق کارروائی کے دوران 24 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں جن میں منشیات فروش، مفرورملزمان اور جواری شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے منشیات اور تین موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ بلدیہ ٹاوٴن ، گلشن غازی اور سعید آباد سے بھی 5 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔