پاکستان
13 جنوری ، 2014

ایڈمنسٹریٹو سروس میں بلوچستان ڈومیسائل کے حامل افراد کے کوٹہ میں اضافہ

 ایڈمنسٹریٹو سروس میں بلوچستان ڈومیسائل کے حامل افراد کے کوٹہ میں اضافہ

اسلام آباد…حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں بلوچستان کاڈومیسائل رکھنے والے فوجی افسروں کوشامل کرنے کی منظوری دی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق اس فیصلے کا بنیادی مقصد پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کو زیادہ موثر وفاقی ادارہ بناتے ہوئے اس میں بلوچستان کی نمائندگی بڑھانا ہے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے میرٹ پر گریڈ سترہ میں 12 جبکہ گریڈ 18 میں تین افسروں کا تقرر کیا جائے گا۔

مزید خبریں :