13 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں فائرنگ سے ایک پولیس افسر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن کی ایم پی آر سوسائٹی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس افسرمحمد اقبال جاں بحق ہوگئے۔ انسپکٹر محمد اقبال اورنگی ٹاوٴن میں انویسٹی گیشن افسرتھے۔مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔