Geo News
Geo News

پاکستان
13 جنوری ، 2014

جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں ،بچے بھی پرجوش

جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں ،بچے بھی پرجوش

لاہور…جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں ملک بھر میں جوش و خروش سے جاری ہیں، گلیوں اور بازاروں کو دلکش انداز سے سجایا جا رہا ہے۔ سرور کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت ہر سال مذہبی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔ اہل ایمان نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ بڑے تو بڑے، بچے بھی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن منانے کیلئے پرجوش ہیں۔عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے گھر اور عمارتیں بھی رنگ برنگے برقی قمقموں سے جگمگانے لگی ہیں۔جشنِ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھرپور جوش و خروش سے منانے کے لیے گلیاں بازار سج گئے۔ عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا کہنا ہے کہ سرورِ کائنات کی شان ِ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کے لیے محافل کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

مزید خبریں :