دلچسپ و عجیب
14 جنوری ، 2014

60 سال بغیر نہائے زندگی گزارنے والا ایرانی شخص

60 سال بغیر نہائے زندگی گزارنے والا ایرانی شخص

تہران…این جی ٹی…جسم کی صفائی ستھرائی رکھنا اور نہانا حفظانِ صحت کے اہم ترین اصولوں میں شامل ہے لیکن اس ایرانی شخص نے تو60سال سے یہ تمام اصول بھلا رکھے ہیں۔ایرانی صوبے فارس میں رہنے والے80سالہ آمو حاجی کو اگر دنیا کا سب سے بدبو دار انسان کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا جس نے پچھلے60سالوں میں ایک بار بھی نہانے کی زحمت نہیں کی ہے۔آمو کا کہنا ہے کہ وہ ا س لئے نہانے سے پر ہیز کرتا ہے کیونکہ اس کے خیال میں ایسا کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اور وہ بیمار بھی ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل طویل عرصے تک نہانے سے گریز کرنے کا ریکارڈ 66 سالی بھارتی شخص کیلاش سنگھ کے پاس تھا جو ایک پجاری کے کہنے پر 38 برس تک نہانے سے باز رہا تھا مگر یہ صاحب تو اُن سے بھی بازی لے گئے۔

مزید خبریں :