دنیا
14 جنوری ، 2014

کراچی میں سندھ پولیس کے افسران کے تبادلوں کا فیصلہ

کراچی میں سندھ پولیس کے افسران کے تبادلوں کا فیصلہ

کراچی…سندھ میں بلدیاتی انتخابات موخرہونے کے باعث کراچی پولیس کے سیٹ اپ میں بڑ ے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی پولیس میں بڑے پیمانوں پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساوٴتھ عبدالخالق شیخ کوہٹا کرایس این جی ڈی رپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی ایسٹ منیراحمد شیخ کو ہٹاکر آصف اعجاز شیخ کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایس پی راوٴ انوار احمد کو ایس ایس پی ملیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان خواجہ کی بھی تبدیلی اور ایس ایس پی نیاز کھوسو کو ایس ایس پی کورنگی تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ شہید چوہدری اسلم کی جگہ عرفان بہادر یا فاروق اعوان کو ایس ایس پی سی آئی ڈی بنانے کا امکان ہے۔ کراچی پولیس میں افسران کے تبادلے پر کراچی پولیس چیف شاہد حیات کو تحفظات ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس افسران کے تبادلوں کے احکامات ایک دو دن میں جاری ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :