14 جنوری ، 2014
میڈرڈ…ڈاکارریلی کے آٹھویں مرحلے میں رائیڈرزبولیویا سے چلی میں داخل ہوگئے،بائک کیٹیگری میں سائرل ڈیسپریس اوریوان بیریڈا کے درمیان خوب مقابلہ ہوا۔فرانس کے ڈیسپریس سب سے پہلے منزل تک پہنچے۔اس مرحلے میں مارک کوما کی تیسری پوزیشن رہی ،لیکن مجموعی طورپروہی سب سے آگے ہیں۔کار کیٹیگری میں ڈرائیورز نے سالٹاسے کالاما تک سفرکیا۔یہ اسٹیج قطر کے ناصرالعطیہ نے جیتا۔ریس میں مجموعی برتری نانی روما کوحاصل ہے۔