21 دسمبر ، 2011
لاہور … وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان جس سونامی کی بات کرتے ہیں و ہ کل تحریک انصاف کے جلسے میں آچکا، دہاڑی پر آئے لوگ کرسیاں لے اڑے، اُن کا کہناتھا کہ قصور میں تحریک انصاف کے جلسے میں کرسیوں کی رپورٹ درج کر لی ہے۔ مقدمہ درج کر کے عمران خان کو شامل تفتیش کریں گے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان تین ماہ سے کہہ رہے تھے سونامی آ رہی ہے قصور میں بھی سونامی آئی اور پچیس ہزار کرسیوں کو لے اڑی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے کبھی پارٹی عہدہ کسی آوارہ گرد کو نہیں دیئے۔ شہباز تاثیر اور امریکی شہری وائن سٹائن پاک افغان سرحد پر موجود ہیں انہیں زندہ واپس لانے کی کوششیں جاری ہیں۔میں نے ارشد لودھی کے بارے میں چھ سال قبل پیشگوئی کی وہ سچ ہوگئی،راجاریاض پیش گوئی نہیں کرتے بلکہ بونگیاں مارتے ہیں،رانا ثنا کا کہناتھا کہ میں اس نوازشریف کونہیں جانتا جس نے آمریت سے سیاست شروع کی،میں اس نوازشریف کوجانتاہوں جس میں کوئی جھول نہیں۔