Geo News
Geo News

پاکستان
14 جنوری ، 2014

امن و امان خیبر پختونخوا کی حکومت کی اولین ترجیح ہے،سراج الحق

امن و امان خیبر پختونخوا کی حکومت کی اولین ترجیح ہے،سراج الحق

پشاور…جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی اتحادی حکومت کیلئے امن و امان اولین ترجیح ہے۔ نوشہرہ میں جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی پہلی برسی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ 12ربیع الاول پر ان کا پیغام ہے کہ ملک میں شریعت کا نفاذ ہونا چاہئے، ربیع الاول پر میرا پیغام ہے کہ ملک سے امریکی مداخلت کا خاتمہ ہو، حکمران امریکا کے بجائے مکہ مکرمہ سے نسبت بڑھائیں۔ ربیع الاول کا پیغام یہ بھی ہے کہ ملک میں نفاذ شریعت ہو۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکمران ناکام ہوچکے ہیں،قومی اداروں کو اونے پونے فروخت کیا جارہا ہے، پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن،ایم کیو ایم،اے این پی نے مفادات کی سیاست کرکے جمہوریت کا چہرہ مسخ کردیا۔قومی اداروں کو اونے پونے فروخت کرکے ایسٹ انڈیاکمپنی کی یاد تازہ کررہے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حسین احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مفادات کی جنگ نے ملک کے امن کو پارہ پارہ کردیا ہے۔

مزید خبریں :