15 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے کلفٹن میں 10 سالہ گھریلو ملازم رہائشی عمارت سے گر کر زخمی ہوگیا۔ بچے کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ مالک نے بچے کو گرایا ہے۔کلفٹن بلاک 5 میں رہائشی عمارت سے گرنے والے 10 سالہ ہریش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہریش کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ بچہ ڈاکٹر منہیل کے گھر کام کرتا ہے جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ ہریش کو اس کے مالک نے ہی نیچے گرایا ہے۔ پولیس کے مطابق فلیٹ کے مالک کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بچہ شدید زخمی ہونے کے باعث بیان دینے کے قابل نہیں، اس کے بیان کے بعد صورت حال واضح ہوسکے گی۔