Geo News
Geo News

پاکستان
15 جنوری ، 2014

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گورنر ڈاکٹر سندھ عشرت العباد سے ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گورنر ڈاکٹر سندھ عشرت العباد سے ملاقات

کراچی… وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گورنر سندھ کو یقین دلایا ہے کہ وفاق سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز جاری کرے گا، میگا پروجیکٹس جاری رہنے چاہئیں۔ گورنر ہاوٴس کراچی میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے درمیان ملاقات میں اقتصادی امور سمیت اہمیت کے حامل معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماوٴں نے اس بات پر اتفاق کی کہ سندھ اورخصوصا ً کراچی میں وفاقی حکومت کے تعاون سے سرکلر ریلوے، ماس ٹرانزٹ اور لیاری ایکسپریس وے سمیت دیگر میگا پروجیکٹس بروقت مکمل ہونے چاہئیں۔

مزید خبریں :