Geo News
Geo News

پاکستان
16 جنوری ، 2014

کوہاٹ کے علاقے جنگل خیل میں پولیس کا سرچ آپریشن ، 15 افراد گرفتار

کوہاٹ کے علاقے جنگل خیل میں پولیس کا سرچ آپریشن ، 15 افراد گرفتار

کوہاٹ…کوہاٹ کے علاقے جنگل خیل میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی بر آمد ہواڈی پی اوکوہاٹ سلیم مروت کے مطابق درہ آدم خیل ، اورکزئی ایجنسی سے ملحقہ علاقے جنگل خیل میں مبینہ شدت پسندوں اور مشتبہ افرا د کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3کلاشنکوفیں ، مختلف بور کی بندوقیں ، 8 پستولیں ، مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس برآمدکئے گئے ہیں۔ڈی پی او کے مطابق علاقے میں سرچ اینڈ کلیرنس آپریشن ابھی جاری ہے ۔

مزید خبریں :