16 جنوری ، 2014
لاہور…وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ آج قوم کا درد رکھنے والوں کو اپنے دور میں عوامی فلاح و بہبود کا خیال کیوں نہ آیا؟ پرویز الٰہی اینڈ کمپنی نے انتخابات میں بدترین شکست کے باوجود کوئی سبق نہیں سیکھا اور آج انہیں قوم کا درد جاگ اٹھا ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آج قوم کا درد رکھنے والوں کو اپنے دور میں عوامی فلاح و بہبود کا خیال کیوں نہ آیا، ساری دنیا میٹرو بس پروجیکٹ کی افادیت پر قائل ہے جبکہ پرویز الٰہی اس منصوبے پر بے جا تنقید کر تے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اگر پرویز الٰہی کو اپنے منصوبوں پر فخر ہے تو عوام نے انہیں بری طرح مسترد کیوں کیا؟