Geo News
Geo News

پاکستان
16 جنوری ، 2014

6 ماہ میں بجلی لانے والے بتائیں ،6 ماہ کہاں گئے ؟پرویز الٰہی

6 ماہ میں بجلی لانے والے بتائیں ،6 ماہ کہاں گئے ؟پرویز الٰہی

لاہور…مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ 6 ماہ میں بجلی لانے والے بتائیں ،6 ماہ کہاں گئے ؟مفاہمت کی یادداشتیں گنیز بک والوں کو دکھادیں تو ورلڈ ریکارڈ بن جائے ۔ لاہورمیں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی کاکہنا تھا کہ سپہ سالار کو غدار کہا جائے گا تو سرحدوں پر موجود فوجی جوان کیا سوچے گا، پنجاب حکومت مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخطوں کے سوا کچھ نہیں کر رہی، ان کے ایم او یوز گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کاحصہ بن سکتے ہیں۔ پرویز الٰہی ایک بار پھر حکومت پرکھل کربرسے۔ ان کاکہنا تھا کہ موجودہ حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے میں سنجیدہ نہیں اور مختلف بہانے ڈھونڈتی ہے۔پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ آئی ٹی ٹاور کے ایک فلور پر انہوں نے دفتر بنا لیا، دوسرے میں ان کے سیکیورٹی والے رہائش پذیرہیں، ایک فلور میٹرو بس والوں کو دے دیا، ایم او یوز سے الماریاں بھری پڑی ہیں۔ پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ سپہ سالار کو غدار کہیں گے تو آپ خود سوچیں سرحدوں پر موجود فوجی جوان کیا کہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں بننے والی انڈسٹریل اسٹیٹس پر انہوں نے کام بند کرا دیا، ایک طرف یوتھ کوقرضہ دے رہے ہیں، دوسری جانب شیخوپورہ میں صنعتی زون کے نام پر زمینداروں سے زمینیں چھین رہے ہیں۔

مزید خبریں :