17 جنوری ، 2014
اسلام آباد…سابق صدر جنرل ریٹائرڈپرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت آج پھر ہوگی جس میں انور منصور خان اپنے دلائل جاری رکھیں گے گزشتہ روز جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بنچ نے ریمارکس میں کہا کہ پرویز مشرف کتنے علیل ہیں اور کب تک زیر علاج رہیں گے؟ کیا کسی سرجری کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔خصوصی عدالت نے اے ایف آئی سی کے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے بورڈ سے 24جنوری تک رپورٹ طلب کر لی ہے۔