Geo News
Geo News

دنیا
17 جنوری ، 2014

شامی اپوزیشن جنیو ا امن کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کرے،جان کیری

 شامی اپوزیشن جنیو ا امن کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کرے،جان کیری

جنیوا…امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شامی اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتہ جنیوا امن کانفرنس میں شرکت کے حق میں فیصلہ کرے شامی اپوزیشن کے قومی اتحاد میں شامل گروپوں کے نمائندے آج رائے شماری کے ذریعے فیصلہ کریں گے کہ جنیوا کانفرنس میں شریک ہوا جائے یا نہیں۔ جان کیری نے شام کے مرکزی اپوزیشن گروپ پر زور دیا کہ وہ ووٹنگ میں امن کانفرنس میں شرکت کے حق میں فیصلہ کرے۔ اْنہوں نے کہا کہ شام میں امن کے لیے جنیوا کانفرنس ایک آغاز ہے۔۔ جنیوا ٹو‘ کانفرنس سوئٹزرلینڈ میں بائیس جنوری سے شروع ہوگی۔

مزید خبریں :