Geo News
Geo News

کاروبار
30 مارچ ، 2012

آج رات سے 3 فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ

آج رات سے 3 فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ

کراچی … گیس کی قلت کے باعث سوئی ناردرن نے آج رات سے 3 فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ایک سے دو میں گفتگو کرتے ہوئے سوئی ناردرن کے جنرل منیجر سیلز ریحان نواز نے بتایا کہ جن 3 فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند کی جائے گی ان میں اینگرو، پاک عرب اور داوٴد ہرکولیس شامل ہیں، یہ فراہمی 5 سے 7 روز کیلئے بند کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سوئی ناردرن کو اب بھی گیس کی قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ گیس فیلڈز میں مرمتی کام اور ایک گیس پائپ لائن کا دھماکے میں تباہ ہوجانا ہے۔ ریحان نواز نے بتایا کہ تینوں فرٹیلائزر پلانٹس کی انتظامیہ کو گیس کی بندش کے بارے میں مطلع کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :