Geo News
Geo News

پاکستان
17 جنوری ، 2014

حبکو کا300میگاواٹ پاور ہاوٴس فنی خرابی کے باعث بند

کراچی…تیل اور گیس کی قلت کے بعد حب کو کا تین سو میگا واٹ کا پاور ہاوٴس فنی خرابی کے باعث بند ہو گیا۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر دو ہزار چھ سو میگا واٹ تک چلا گیا۔ جس سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہو گیا۔ملک بھر میں بجلی کا بحران جاری ہے۔ مختلف پاور ہاوٴسز پہلے ہی تیل اور گیس کی کمی کے باعث صلاحیت سے انتہائی کم بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ اب فنی خرابی کے باعث حبکو کا تین سو میگا واٹ صلاحیت پاور ہاوٴس بھی بند ہوگیا ہے۔ شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سمیت بڑے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا۔

مزید خبریں :