Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
18 جنوری ، 2014

انسانوں اور جانوروں کی نقالی میں ماہر مینا

انسانوں اور جانوروں کی نقالی میں ماہر مینا

نیویارک…این جی ٹی…انسانی آواز کی نقالی کرنے اور ذہانت کے معاملے میں طوطوں کی صلاحیتوں سے کسی کو انکار نہیں لیکن ہم آپ کی ملاقات ایک ایسی ننھی مینا سے کراتے ہیں جو خود بھی اس میدان میں کسی سے کم نہیں۔ وڈیو میں نظر آتی یہ پالتو مینااپنی مالکن سے دلچسپ گفتگو میں مصروف ہے اور ہدایات ملنے پر نہ صرف مہارت سے جملے دہراتی ہے بلکہ دیگر جانوروں کی آوازوں کی نقالی بھی کرتی نظر آرہی ہے۔فرفر باتیں کرتی حیرت انگیز صلاحیتوں کی مالک اس ننھی میناکو دیکھ کر اس پربے اختیار پیار آجاتا ہے جو بطخ اور مرغی کی بھی شاندار نقالی کرتی ہے۔

مزید خبریں :