18 جنوری ، 2014
اسلام آباد …وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں مگر اس کا اعتراف نہیں کیا گیا۔پاکستان حالت جنگ میں ہے۔ دنیا محفوظ مگر پاکستان غیرمحفوظ ہوگیا ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں چودھری نثار علی خان نے کہا کہ نائن الیون میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں تھا۔ پاکستان جس مشکل گزررہا ہے، بین الاقومی طورپراسے درست طریقے سے نہیں سمجھا جارہا۔موجودہ حالات میں پولیس پرذمہ داریاں کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کو بھی غیرمعمولی کارکردگی دکھانا ہو گی اور پاک فوج کے ساتھ ملک کر شانہ بشانہ لڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پرحاصل کیا گیا تھا۔ آج ملک میں حلال اور حرام کی تمیز ختم ہوگئی ہے۔