Geo News
Geo News

صحت و سائنس
18 جنوری ، 2014

ملک پولیو مہم میں ناکامی کا متحمل نہیں ہوسکتا،عمران خان

ملک پولیو مہم میں ناکامی کا متحمل نہیں ہوسکتا،عمران خان

اسلام آباد…تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پولیو پر عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ دہلا دینے والی ہے۔ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے عالمی ادرہ صحت کی رپورٹ کودل دہلادینے والی رپورٹ قرار دیتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ اور وزیر صحت کوبچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے اورضروری ادویات پلانے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے اس سلسلے میں مجرمانہ غفلت کی۔انہوں نے خیبر پختون خواحکومت سے کہا کہ وہ والدین تک یہ بات ضرور پہنچائیں کہ حفاظتی ٹیکے اور پولیو کی دوا سے معذور اور صحت مند بچے میں فرق ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پولیو سمیت تمام بیماریوں سے پاک رکھنے کے لئے جدوجہد جاری رہے گی،ملک اس مہم میں ناکامی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

مزید خبریں :