18 جنوری ، 2014
جلال پور بھٹیاں …جلال پور بھٹیاں کے گاوٴں پرانیکی میں 18 سالہ لڑکی نے آشنا سے مل کر اپنے 70سالہ شوہر کو اینٹوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ 18سالہ انعم کی شادی 4سال پہلے پرانیکی گاوٴں کے 70سالہ چوہدری شریف سے ہوئی۔ دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ پولیس کے مطابق انعم نے اپنے آشنا شاہد کے ساتھ مل کر پہلے چوہدری شریف کو نشہ آور چیز پلائی اور پھر سوتے میں اینٹوں کے وار کر کے قتل کردیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔