Geo News
Geo News

پاکستان
19 جنوری ، 2014

کراچی :شادی کی تقریب پرکریکرکاحملہ،14افرادزخمی

کراچی :شادی کی تقریب پرکریکرکاحملہ،14افرادزخمی

کراچی… قصبہ کالونی میں شادی کی تقریب کے قریب دستی بم حملے میں 3 خواجہ سراوٴں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق قصبہ کالونی کے علاقے مسلم آباد ٹاوٴن میں شادی کی تقریب میں موسیقی کا پروگرام چل رہا تھا،خواجہ سرا گیتوں پررقص کررہے تھے کہ نا معلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔دھماکے کے باعث 3 خواجہ سراوٴں سمیت 14 افراد زخمی ہو ئے ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔دوسری جانب گلستان جوہر بلاک 17 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ ملیر میں مندر اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے 3افراد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :