19 جنوری ، 2014
کوئٹہ…بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ شروع ہوگئی۔ صوبے میں ضلع ہرنائی کی 74اور خالی رہ جانے والی چوبیس نشستوں کیلیے پولنگ ہورہی ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید نے جیونیوز کو بتایا کہ ضلع ہرنائی کی 74اور دیگر گیارہ اضلاع کی صرف 24خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں۔کیونکہ 331نشستوں کیلیے کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ۔ ان کاکہناہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیرکسی وقفے کے جاری رہے گی۔ سیکریٹری داخلہ بلوچستان اسد گیلانی نے بتایاکہ بلوچستان کے 12اضلاع میں مجموعی طور پر 122پو لنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 18پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس،90حساس جبکہ 14 پولنگ اسٹیشن نارمل قرار دیے گئے ہیں۔ضلع ہرنائی میں پو لیس اور مقامی انتطامیہ کیساتھ ساتھ فرنٹئیرکور کو بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ پاک فوج کے دو سو اہلکار اسٹینڈ بائی رہیں گے۔