Geo News
Geo News

پاکستان
19 جنوری ، 2014

قومی اتفاق رائے پیدا کرکے کالاباغ ڈیم بنایاجائے،ڈاکٹر وسیم اختر

 قومی اتفاق رائے پیدا کرکے کالاباغ ڈیم بنایاجائے،ڈاکٹر وسیم اختر

لاہور…جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹر سید وسیم اخترکاکہناہے کہ قومی اتفاق رائے پیدا کرکے کالاباغ ڈیم ترجیحی بنیادوں پربنایاجائے۔ پانی کے ذریعے سے زیادہ سے زیادہ بجلی پیداکرنے کی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ تیل سے پیدا ہونے والی مہنگی بجلی سے عوام کو بچایا جاسکے۔ڈاکٹر سیدوسیم اخترنے یہ بات منصورہ لاہورمیں جماعت اسلامی کی صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کہی،اجلاس میں مہنگائی کیخلاف متفقہ قرار دادبھی منظور کی گئی۔جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے مطالبہ کیاکہ معاشی ترقی کے لیے حکومت تمام اہم فیصلے طویل المدت بنیادوں پرکرے اور ملک کی لوٹی ہوئی اور بیرون ملک بینکوں میں جمع اربوں ڈالرکی رقوم واپس لائے۔اس کے علاوہ بیروزگار نوجوانوں کو ماہانہ کم ازکم دس ہزار روپے گزارہ الاوٴنس دینے کابھی مطالبہ کیاگیا۔

مزید خبریں :