19 جنوری ، 2014
بنوں…بنوں میں ایف سی قافلے پر ہونے والے حملے کے بعدسیکورٹی فورسز نے گن شپ ہیلی کاپڑز کی مدد سے شمالی وزیرستان کے میرعلی بازار میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق بنوں دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے میرعلی بازار اور اس کے اطراف میں شدت پسندوں کے مشتبہ مکانات اور دکانوں پرتین ہیلی کاپٹروں کی مدد سے شیلنگ کی اور میزائل بھی داغے،جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔ہیلی کاپٹروں کی گولہ باری سے میر علی بازار میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ہیلی کاپٹرز شیلنگ کے بعد میرعلی بازار اور ملحقہ علاقوں سے عام لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔