19 جنوری ، 2014
کراچی… تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت طالبان سے مذاکرات میں بے بس نظر آرہی ہے، کراچی میں بھی آپریشن کے باوجود امن نہیں ہوسکا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو ساڑھے آٹھ لاکھ ووٹ دیئے، حوصلہ افزائی پر شکر گزار ہیں ،اب پی ٹی آئی کراچی میں یونین کونسل کی سطح پر اپنے امیدواروں کو الیکشن لڑانے کے لئے تیاری کر رہی ہے ۔ایک سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مرکزی حکومت طالبان سے مذاکرات میں بے بس نظر آرہی ہے، کراچی میں بھی آپریشن کے باوجود امن نہیں ہوسکا۔