Geo News
Geo News

پاکستان
19 جنوری ، 2014

سابق چیف جسٹس نے بھی غیر آئینی اقدام کیے تھے،انور منصور خان

سابق چیف جسٹس نے بھی غیر آئینی اقدام کیے تھے،انور منصور خان

کراچی… کراچی میں پاکستان فرسٹ فورم کے تحت تقریب منعقد کی گئی جس میں سابق فوجی افسران نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کے وکیل انور منصور نے کہا کہ مشرف کا کیس اسپیشل کورٹس میں نہیں سنا جا سکتا اور انہیں غداری کے زمرے میں نہیں لایا جاسکتا۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں پاکستان فرست کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں موجود سابق اعلی فوجی قیادت سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کے وکیل انور منصور نے کہا کہ اگر پرویز مشرف کا اقدام غیر آئینی تھا پر اسے غداری کے زمرے میں نہیں لایا جاسکتا، سیاسی حکومتیں بلدیاتی انتخابات نا کروا کر آئین سے ناانصافی کررہی ہے، کیا ان پر بھی غداری کا مقدمہ چلایا جائے، سابق چیف جسٹس نے بھی غیر آئینی اقدام کیئے ہیں۔اسپیشل کورٹ کے پاس اختیارات نہیں ہیں اور جس طرح سے ججز کو چنا وہ غیر آئینی ہیے۔ مشرف کا کیس اسپیشل کورٹس میں نہیں سنا جا سکتا ہے اس کے خلاف ہم نے درخواستیں بھی جمع کروائی ہیں۔ ان ججز کو وفاقی حکومت نے ن ہیں چنا اس لئے غیر آئینی ہیں اور چیف جسٹس کے پاس اختیار نہیں کے اسپیشل کورٹ کے جج مقرر کریں۔ کوئی فوجی اگر آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتا ہے اگر ریٹارمنٹ کے بعد بھی تب بھی آرمی کے تحت کیس چلیں گے۔

مزید خبریں :