19 جنوری ، 2014
عمرکوٹ… عمرکوٹ میں پولیس نے زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ مار کر دس ہاریوں کو بازیاب کرلیا، زمیندار نے مشتعل ہو کر فائرنگ کردی، فائرنگ سے دس سالہ بچہ جاں بحق اور ایک سالہ بچی اور بوڑھا شخص زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق عدالتی حکم پر گاوٴں حسن رند میں زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ مارا، جہاں ہاریوں سے جبری مشقت لی جارہی تھی، پولیس نے دو خواتین اور چھ بچوں سمیت دس افراد کو بازیاب کرایاہے، اس دوران مبینہ طور پر زمیندار حبیب اللہ جٹ نے مشتعل ہو کر فائرنگ کردی، اور فرار ہوگیا۔ فائرنگ سے دس سالہ نارائین بھیل، ایک سالہ بچی ملوکہ اور ساٹھ سالہ ہاری بھورو بھیل زخمی ہوگئے۔جنہیں کْنری کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں نارائین علاج کے دوران جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے زمیندار حبیب اللہ جٹ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔