19 جنوری ، 2014
نئی دہلی… بھارتی وزیر ششی تھرور اپنی اہلیہ کی موت کے کیس کے سلسلے میں آج عدالت میں پیش ہوئے اور بیان ریکارڈ کرایا۔سنندا پشکر کیس کے سلسلے میں بھارتی وزیرششی تھرور آج عدالت میں پیش ہوئے اور مجسٹریٹ کے پاس بیان ریکارڈ کرایا، بھارتی میڈیا کے مطابق سب ڈویژنل مجسٹریٹ ساوٴتھ ویسٹ الوک شرما نے ششی تھرور سے سنندا پشکر کی ہلاکت سے متعلق کئی سوالات پوچھے۔ ادھر ششی تھرور نے وزیر داخلہ سوشیل کمار شندے کو اپنے بھرپور تعاون سے متعلق ایک خط بھی لکھا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ وہ سنندا کی موت کے بعد سامنے آنے والی غیرذمہ دارانہ افواہیں سن کر خوفزدہ ہیں۔ تھرور نے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات میں تیزی لاتے ہوئے نتائج پر جلد پہنچا جائے۔ تاکہ سب کے سامنے سچ آجائے۔