20 جنوری ، 2014
تہران…ایران نے 20 فیصدیورینیم کی افزودگی روک دی ہے،ایران کے جوہری پروگرام کے مذاکرات کار علی اکبر صالحی کے مطابق Natanz کے 2 اور Fordo کے 4 پلانٹس کو عملی طورپر یورینیم کی افزودگی سے روک دیا گیا ہے، عالمی معائنہ کاروں نے سینٹری فیوجز خود منقطع کئے،ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کے لیے اقوام متحدہ کے معائنہ کار ہفتے سے ایران میں موجود ہیں، معاہدے آئندہ 6 ماہ کے دوران عمل ہوگا،جس کے نتیجے میں 20 فیصد سے 5 فیصد تک یورنیم کی افزودگی روکنی ہے۔ 20 فیصد یورنیم کا مطلب جوہری ہتھیار کی تیاری ہے ،افزودگی روکنے کے بدلے مغربی ملکو ں کی جانب سے لگائی گئی ایران پر پابندی میں کمی لائی جائے گی،4.2 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کو 8 قسطوں میں غیر منجمد کیاجائے گااور ایرانی مصنوعات کو عالمی منڈی تک رسائی بھی دی جائے گی۔