20 جنوری ، 2014
لاہور…سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کوسیاست نہیں آتی، وہ دہشت گردوں کوسپورٹ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو بالواسطہ یا بلاواسطہ دہشت گردوں کوسپورٹ کرتاہے وہ ملک دشمن ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ طالبان مرتے ہیں تودھرنے ہوتے ہیں کوئی شہری مرے تودھرنانہیں ہوتا۔ سکیورٹی پالیسی طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے نہیں ہونی چاہئے بلکہ عوام کے تحفظ کیلئے ہونی چاہئے۔ عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ اگرطالبان گمراہ ہیں توجیلوں میں بیٹھے قیدی بھی گمراہ ہیں انہیں چھوڑاجائے۔