پاکستان
30 مارچ ، 2012

سپریم کورٹ فیصلے کا پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری پر اچھا اثر نہیں پڑیگا،نوید قمر

سپریم کورٹ فیصلے کا پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری پر اچھا اثر نہیں پڑیگا،نوید قمر

اسلام آباد … وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر نے کہا ہے کہ رینٹل پاور منصوبوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے مستقبل میں پاور سیکٹر میں ہونے والی سرمایہ کاری پر اچھا اثر نہیں پڑے گا۔ وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر اسلام آباد میں انرجی آپشنز کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب سارے رینٹل پاور پلانٹس سسٹم سے نکل جائیں گے اور عنقریب بند ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا خدشہ ہے۔ وفاقی وزیرپانی و بجلی نے ایک سوال پر کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وکلاء سے مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔

مزید خبریں :