Geo News
Geo News

پاکستان
20 جنوری ، 2014

بنوں دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی

بنوں دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی

بنوں …بنوں دھماکے کے مزید تین زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہو گئی۔ گزشتہ روز بنوں میں سیکورٹی فورسز کے قافلے میں دھماکے کے نتیجے میں20 اہلکار شہید اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ جن میں سے تین شدید زخمیوں نے آج اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

مزید خبریں :