22 جنوری ، 2014
لندن…برطانیہ کے وزیر برائے امور بین الاقوامی ترقی جسٹن گریننگ نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت یہ بات یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے کہ شام سے انتہاپسندی برطانیہ تک نہ پہنچ پائے۔ انہوں نے یہ بات ایسے وقت کہی ہے جب شام میں دہشت گردی کرنے والے برطانوی شہری وطن واپسی پر ایک ایک کرکے گرفتار کیے جارہے ہیں جن میں پاکستانی نثراد افراد بھی شامل ہیں۔ایک پاکستانی نثراد برطانوی ایک ہی روز پہلے برمنگھم کی عدالت میں پیش بھی کیا گیا ہے۔