Geo News
Geo News

پاکستان
22 جنوری ، 2014

بنوں : بم دھماکے کا مقدمہ طالبان رہنماء فضل اللہ اورشاہد اللہ کے خلاف درج

بنوں…بنوں میں ایف سی کی گاڑی کو بم سے اڑانے کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کر لیا گیا۔ کالعدم تحریک طالبان کے امیر فضل اللہ اور ترجمان شاہد اللہ شاہد سمیت 16افراد کو نامزدکیا گیا ہے۔بنوں پولیس کے مطابق اتوار کو چھاونی کے قریب ایف سی کی گاڑی پر بم دھماکہ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں 27 ایف سی اہلکاروں سمیت31سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 84زخمی ہوئے۔ جس کی ایف آئی آر شوال رائفلز کی مدعیت میں تھانہ بنوں کینٹ میں درج کر لی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر فضل اللہ اور ترجمان شاہد اللہ شاہد سمیت 16ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر دفعہ 302 اور سیون اے ٹی اے کے تحت درج کی گئی ہے۔

مزید خبریں :