23 جنوری ، 2014
لاہور…وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت معدوم ہوتی جا رہی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فنڈز کے لیئے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو ایک اور خط لکھ دیا ہے پاکستان ایک ایک کرکے کئی مقابلوں سے باہرہوتاجارہاہے،کہیں جھگڑے آڑے آتے ہیں،کبھی خراب کارکردگی مسئلہ بنتی ہے اورکبھی پیسے نہیں ہوتے،فیڈریشن کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں کہ کھلاڑیوں کوتیاری کرائی جاسکے،جس کے باعث اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے،پھروزیراعظم سے ملناچاہاتوابھی تک ٹائم نہیں دیاگیا،پی ایچ ایف نے وزارت بین الصوبائی کوفنڈزکی یاددہانی کیلئے ایک اورخط لکھ دیا،مگرہاکی فیڈریشن کے ذرائع کہتے ہیں کہ اگرآٹھ دس دن میں پیسے مل گئے توٹھیک ہے،ورنہ اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے آرگنائزرزکوبتادیاجائے گا کہ ہم نہیں کھیلیں گے۔