23 جنوری ، 2014
نیویارک…امریکاجنگی محاذ پر انسانوں کے بجائے روبوٹ استعمال کرنے پر غور کررہا ہے۔اس منصوبے کے تحت فیلڈ میں روبوٹک اور ریموٹ کنٹرول گاڑیاں بھی استعمال کی جاسکیں گی۔افغانستان ہو یا عراق امریکا کو جنگ کے ان میدانوں میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے کئی امریکی فوجیوں کی جانیں گئیں ۔اس طرح کہ جانی اور مالی نقصان سے بچنے کے لیے امریکا اب ٹیکنالوجی کو آزمانے پر غور کر رہا ہے۔امریکی فوج کے اس منصوبے کے تحت ایک لاکھ دس ہزار فوجی فارغ کردیے جائیں گے اور ان کی جگہ روبوٹس فیلڈ میں جائیں گے۔ اور یوں آئندہ سال کے آخر میں امریکی فوج کی تعداد 5لاکھ 40ہزار سے کم کرکے4لاکھ 90ہزار کردی جائے گی جبکہ جنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی جگہ، ربوٹک اور ریموٹ کنٹرول گاڑیاں استعمال کی جائیں گی۔ امریکی فوج کی تربیت اور ضابطوں کی کمانڈ کے سربراہ جنرل رابرٹ کون کا کہنا ہے کہ انہیں مستقبل کی فورس تیار کرنے کے لئے واضح ہدایات مل چکی ہیں۔ملٹری کے اس تجربے کے بعد بحریہ میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے افرادی قوت کم کی جائے گی۔