24 جنوری ، 2014
نوشہرہ…جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ احتجاجی ہڑتال حکومت کے لیے چیلنج ہے کہ کب تک مفتی عثمان یار خان اور دیگر بے گناہ لوگوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچاسکتے ہیں۔جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے مزید کہا کہ کامیاب ہڑتال پر کراچی کے عوام، تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے تمام افراد کو حراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں نوشہرہ میں پشاور کے تبلیغی مرکز میں دھماکے کے خلاف اہل سنت والجماعت نے شوبراہ چوک پر احتجاج کیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور شہید افراد کے ورثا اور زخمیوں کو معاوضہ دیا جائے۔