24 جنوری ، 2014
لاہور…جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے کہاہے کہ نہ جیٹ طیاروں کی بمباری سے امن قائم ہوسکتا ہے اور نہ خودکش حملوں سے شریعت نافذ ہوسکتی ہے، دیوبندی مکتب فکر کے علما کو آگے بڑھ کر مذاکرات کی میز بچھانی چاہیے۔لاہورسے جاری بیان میں سید منورحسن نے کہا کہ حکومت نے امریکی دباوٴ میں آ کر طالبان سے مذاکرات نہیں کیے، دیو بندی مکتبِ فکر کے علما کو آگے بڑھ کر مذاکرات کی میز بچھانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت آ پہنچا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علماء مل کر دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے طالبان سے مذاکرات کا آغاز کریں ۔