25 جنوری ، 2014
پشاور…پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا سے ایسا ٹیلنٹ لائیں گے جو ورلڈ کپ جیت کر دکھائے گا۔ کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا افتتاح تحریک انصاف کے سربراہ نے کیا۔ پاکستانی کرکٹ لیجنڈ شاہد آفریدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ ہنٹ نہ صرف خیبرپختون خوا بلکہ فاٹا میں بھی کرائے جارہے ہیں، میرٹ پر کرکٹ کی 8ٹیمیں منتخب کی جائی گی۔ ان کاکہنا تھا کہ اس سال کے اختتام تک خیبر پختونخوا کی ہر تحصیل میں گراوٴنڈز تعمیر جائیں گے، جبکہ اگلے سال ہر یونین کونسل کے سطح پر گراؤنڈز بنائے جائیں گے۔