Geo News
Geo News

دنیا
26 جنوری ، 2014

امریکی ریاست میری لینڈ کے شاپنگ مال میں فائرنگ ،3 افراد ہلاک

امریکی ریاست میری لینڈ کے شاپنگ مال میں فائرنگ ،3 افراد ہلاک

واشنگٹن…امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق شاپنگ مال کی پہلی منزل پر ایک شخص کی فائرنگ کے بعد اچانک بھگدڑ مچ گئی۔فائرنگ سے 3افراد ہلاک ہو گئے۔فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس کا خیال ہے کہ مرنے والوں میں ایک حملہ آور بھی شامل ہے۔فائرنگ کی وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی۔

مزید خبریں :