26 جنوری ، 2014
اسلام آباد…ملک بھر میں سردی راج برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقے برف سے ڈھکے ہیں۔ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ روز برفباری کے بعد سردی مزید بڑھ گئی ہے۔بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ سندھ اور پنجاب میں صبح اور رات کے وقت موسم سرد ہوجاتا ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند بھی چھائی رہتی ہے۔گزشتہ روز اسکردو ملک کا سرد ترین علاقہ رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 رکارڈ کیا گیا۔